LIVE

شام:حلب پر شدید فضائی بمباری ، 81 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
September 23, 2016
 

 

شام کے شمالی شہر حلب پر شدید فضائی بمباری کے نتیجے میں 81 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، بمباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق شامی اور روسی فوج نے جمعہ کے روز حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر کم از کم ڈیڑھ سو بار شدید بمباری کی ہے، لندن میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے شامی جنگی جہازوں نے وائٹ ہیلمٹس نامی امدادی تنظیم کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اس تنظیم کو گزشتہ روز ہی متبادل نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ صبح ے شروع ہونے والی بمباری سے ابتک اکاسی افراد ہلاک،متعدد زخمی اور درجنوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔