LIVE

جنرل راحیل کی خدمات قابل قدر ہیں، جنرل نکولس کارٹر

ویب ڈیسک
September 23, 2016
 

برطانوی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل نکولس کارٹر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے جنرل راحیل شریف کی خدمات قابل قدر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل راحیل ان کے ذاتی دوست ہیں اور وہ اس دوستی کی قدر کرتے ہیں۔