LIVE

گھانا کی یونیورسٹی نے مہاتما گاندھی کو نسل پرست قرار دیدیا

ویب ڈیسک
September 24, 2016
 

 

نیلم خان ... افریقی ملک گھانا کی ایک معروف یونیورسٹی سے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو ہٹانے کے لئے تیار یاں شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے طلبہ اور پروفیسرز نے گاندھی کو نسل پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی ان کی شناخت ہے۔

انہو ں نے اپنے کئی خطوط میں افریقی شہریوں کو وحشی بھی قرار دیا ہے، اس لئے اس کیمپس کے طلبا اور استاتذہ نے یو نیورسٹی میں نصب گاندھی کے مجسمے کو ہٹانے کے لیے مہم شروع کر دی ہے۔

واضح رہے گذشتہ سال بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے یونیورسٹی میں گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی۔