LIVE

بھارت بڑا ملک ہے تحمل کا مظاہرہ کرے،نٹور سنگھ

ویب ڈیسک
September 24, 2016
 

 

مودی سرکار کے جنگی جنون پر سابق بھارتی وزیر داخلہ بھی چپ نہ رہ سکے ،نٹور سنگھ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی سرکار کو تحمل کا مشورہ دیدیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں نٹور سنگھ کا کہنا تھا کہ بڑا ملک ہونے کے تحت بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے، جب تک کہ دوسری طرف سے کوئی بڑا حملہ نہ ہو، لیکن اس وقت صورتحال مختلف ہے۔

انہوں نے اڑی واقعے کے بعدچیزوں پر چڑھ دوڑنے بجائے بھارتی میڈیا کو بھی صبر و تحمل اور سمجھد اری کا مظاہرہ کرنے کا کہا، ان کا کہناتھاکہ ستر برس میں پاکستان کشمیر نہیں لے سکا ہے۔