LIVE

نواز شریف نے کشمیر پر بھرپور آواز اٹھائی، لارڈ نذیر

ویب ڈیسک
September 25, 2016
 

سعید شاہد علی...برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیراحمد نےکہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر کاز پر بھرپور انداز میں آواز اٹھائی۔ بھارتی مظالم پر 65 روز بعد پاکستان نے اپنی آواز اٹھائی ہے۔

میرپورآزاد کشمیر میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں ،تاہم مسئلہ کشمیر پر ان کا کردار زیرو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن سے بے گناہ کشمیریوں کا قتل اور انھیں بینائی سے محروم کیا جارہا ہے۔ عالمی برادری بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔