LIVE

اڑی حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں، مشیر خارجہ

OTHERS
September 25, 2016
 

 

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ غیرجانبدارانہ تفتیش کے لیے اڑی حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ کسی بھی حملے کے بعد بھارت ہمیشہ تحقیقات سے قبل پاکستانی ایجنسیوں پر الزام لگا دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اڑی میں بھارتی فوج اتنی بڑی تعداد میں تعینات ہے کہ وہاں سے کسی قسم کی دراندازی ناممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کا الزام بھی بھارت نے پاکستان پر لگایا لیکن اب تک ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے۔ اس کے باوجود پاکستان حملے کی تحقیقات میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔