LIVE

ڈیرہ مراد جمالی میں فورسز کی کارروائی، شرپسند ہلاک

GEO URDU
September 25, 2016
 

 

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے،جس میں ایک شرپسند مارا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شرپسند ہلاک ہوگیا۔

شرپسند کے قبضے سے ایک سب مشین گن اور ایک کلو بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شرپسند ریلوے ٹریک پر بارودی مواد نصب کرنے جارہا تھا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔