LIVE

پشاور:مکان میں سلنڈر پھٹنے سے 8 بچوں سمیت 10 افراد زخمی

GEO URDU
September 25, 2016
 

 

چارسدہ روڈ پر واقعہ علاقہ رام کشن بخشی پل میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 8 بچوں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے جیونیوز کو بتایا کہ رام کشن میں ایک گھر میں صبح صادق کے وقت اچانک سلنڈر پھٹ گیا جس سے زوردار دھماکا ہوا ۔

دھماکے کے نتیجے میں گھر میں آگ لگ گئی فوری طورپر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا تاہم آتشزدگی سے موقع پر 8بچے اور 2خواتین زخمی ہوگئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر تھیں تاہم انہیں جلنے کے باعث ٹیکسلا کے برن اسپتال منتقل کیا گیا۔