LIVE

جسٹس (ر)وجیہ الدین احمد پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

GEO URDU
September 25, 2016
 

 

جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمدنےجیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے استعفےکی تصدیق کی، انہوں نے کہا کہ استعفیٰ گزشتہ رات عمران خان کوای میل کردیا تھا۔

پچھلے سال اگست میں عمران خان نے پارٹی معاملات پر عوامی سطح پر بات کرنے کی وجہ سے وجیہ الدین احمد کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی۔

پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات کے بعد عمران خان اور وجیہ الدین احمد کے درمیان اختلافات منظر عام پر آئے تھے ۔