LIVE

عوام دھرنوں کی سیاست ترک کردیں، مفتی اعظم تیونس

ویب ڈیسک
September 26, 2016
 

 

شمالی افریقہ کے ملک تیونس کے مفتی اعظم نے عوام سے بے ہنگم مظاہروں اور دھرنوں کی سیاست ترک کرنے کی ہدایت کردی ہے کیونکہ اس سے ملک کو نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق مفتی اعظم تیونس عثمان بطیخ کے دفتر سے جاری پیغام میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تمام توانائیاں اپنے کاروبار، روز مرہ کے کاموں اور تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے پر صرف کریں تاکہ ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا جا سکے۔

مفتی اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب تیونس کی اپوزیشن جماعت نے بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کیا ہے۔ اس سال کے آغاز سے ابتک ملک بھر میں دوہزار سے زائد مظاہرے اور دھرنے دیے جاچکے ہیں۔