LIVE

حریت رہنماؤں نے بھارتی وزیرخارجہ کادعویٰ مستردکردیا

ویب ڈیسک
September 27, 2016
 

حریت رہنماؤں نےبھارتی وزیرخارجہ سشماسوارج کادعویٰ مسترد کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کابیان حقیقت سے دور ہے، کشمیرکبھی بھارت کاحصہ نہیں رہا اور نہ ہوگا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ کشمیرکبھی بھارت کاحصہ نہیں رہانہ ہوگا،یہ متنازع علاقہ ہے جس کا فیصلہ حق رائے دہی سے ہوگا۔

حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا بیان دنیا کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔

حریت رہنما شبیر شاہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فورم پرجھوٹ بول کر بھارت دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، ہزاروں قتل، بچوں کو یتیم اور خواتین کو بیوہ کرنا دہشت گردی سے کم نہیں۔