LIVE

سندھ آرمز ایکٹ میں ترمیم کر دی گئی

GEO URDU
September 28, 2016
 

 

سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے سندھ آرمز ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے،چیئرمین قائمہ کمیٹی اویس قادر شاہ رپورٹ آج ایوان میں پیش کریں گے۔

سندھ آرمز بل کے تحت اسلحہ ڈیلر ہتھیار فروخت کرنے سے پہلے خریدار کا نادرا سے تصدیق شدہ انگوٹھے کا نشان لے گا،بغیر شناختی کارڈ اسلحہ فروخت نہیں ہوسکے گا ، بل کے تحت ہتھیار کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی۔

بل کے مطابق اسلحے کی خریداری کے فوری بعد خریدار ہتھیار سے 2 آزمائشی فائرکرکے گولی کے خول جمع کرائے گا،گولی کے خول کا ریکارڈ فرانزک لیب میں جمع ہو گا ۔

خریدار کو اسلحہ فروخت کنندہ کے پاس تمام دستاویز لازمی جمع کرانے ہوں گے۔سندھ آرمز ترمیمی ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔