LIVE

اسلام آباد: سفارتی عملہ کم کرنے کافیصلہ نہیں ہوا،بھارتی ہائی کمیشن

GEO URDU
September 28, 2016
 

بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ سفارتی عملے کی تعداد کم کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ترجمان بھارتی ہائی کمیشن نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ ابھی حالات اس نہج پر نہیں پہنچے کہ بھارتی سفارتی عملے کو واپس بلایا جائے ، نئی دہلی سے بھی ایسی کوئی ہدایت نہیں آئی اور نہ ایسا کوئی معاملہ زیر غور ہے ۔