LIVE

کے ایم سی اجلاس،وسیم اختر اجاز ت کے باوجود شرکت نہ کرسکے

ویب ڈیسک
September 28, 2016
 

کے ایم سی کونسل کے پہلے اجلاس میں نو منتخب میئر کراچی وسیم اختر کو شرکت کی اجازت مل گئی ہے، تاہم وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔

کونسل کا پہلا اجلاس میئر کی عدم موجودگی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے،وسیم اختر کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حکم جاری کیا ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے مطابق میئر کراچی کی اجلاس میں شرکت پرعدالت کو کوئی اعتراض نہیں۔

کے ایم سی کونسل کا پہلا اجلاس ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کی زیر صدارت جاری ہے تاہم مئیر کراچی وسیم اختر اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔