LIVE

بھارتی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں،وفاقی وزراء

ویب ڈیسک
September 30, 2016
 

وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کےلئے تیار ہے،مسلح تصادم سے خطے میں تباہی آسکتی ہے،دراصل مودی سرکار مسئلہ کشمیر کےحل سے فرار چاہتی ہے ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلح تصادم سے خطے میں تباہی آئے گی، مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے سے بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہناتھاکہ مودی سرکار مسئلہ کشمیر کے حل سے فرار چاہتی ہے،ہم کشمیریوں کی جدوجہد کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔

مشیر خارجہ نے مزید کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے پاکستان کی فوج تیار ہے۔