LIVE

شکست خوردہ عناصرغیرجمہوری اقدام کے درپے ہیں، شہبازشریف

ویب ڈیسک
October 24, 2016
 

 

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصر پے درپے ناکامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور غیرجمہوری اقدام کے درپے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہروں کو بند کرنے والے ترقی کے سفرکو روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کو ملکی ترقی اور عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں، عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہی ترقی کے دشمنوں کا اصل ایجنڈا ہے،تبدیلی کی باتیں کرنے والوں نے منفی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا ۔