LIVE

ریتک روشن اور یمی گوتم کی فلم ’کابل ‘کا موشن پوسٹر جاری

ویب ڈیسک
October 25, 2016
 

 

بالی ووڈ میں گریک گاڈ کے نام سے مشہور ہونے والے سپر ایکشن ہیرو ریتک روشن کے مداح تیارہو جائیں کیونکہ ان کی آنے والی نئی بالی ووڈ فلم’کابِل‘کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

سنجے گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم ریتک روشن کے مد مقابل معروف اداکارہ یمی گوتم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگی جبکہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں رونت رائے، روہت رائے ،گریش کلکرنی اور سونو سود بھی شامل ہیں۔

واضح رہے راکیش روشن کی پروڈیس کردہ یہ فلم اگلے سال 26جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔