LIVE

تصاویر نیٹ پر ڈالنا جرم بن گیا،نئی نویلی دلہن کو طلاق

ویب ڈیسک
October 25, 2016
 

 

شادی کی تصویریں انٹر نیٹ پر ڈالنا جرم بن گیا،سعودی عرب کے ایک شہری نے صرف 2 گھنٹے بعد ہی اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دےدی۔

سعودی عرب کے ایک جوڑے کے درمیان شادی سے قبل ایک معاہدہ ہوا تھا کہ شادی کی تصویریں انٹرنیٹ پر نہیں ڈالی جائیں گی۔

خاتون نے معاہدہ توڑتے ہوئے شادی کی تصویریں اپنی دوستوں کے ساتھ شیئر کیں ،جس پر سعودی دلہے نے دو گھنٹے بعد ہی اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دےدی۔

اس سے قبل ایک سعودی شہری نے مسلسل میسجز میں مصروف رہنے والی اپنی اہلیہ کو اس وجہ سے طلاق دےدی تھی۔