LIVE

سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کے بعد کوئٹہ کی فضا سوگوار

GEO URDU
October 26, 2016
 

 

کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کے باعث سرکاری سطح پر سوگ کا اعلا ن کیا گیا ہے جبکہ انجمن تاجران کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے ۔

کوئٹہ میں سانحہ پولیس ٹریننگ کالج پر صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری عمارتوں پریوم سوگ کی مناسبت سے سرکاری پرچم سر نگوں ہے۔

سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کےخلاف شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے، شٹرڈاؤن کےموقع پرشہر میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان بارکونسل کی اپیل پر عدالتوں میں بھی وکلاء بائیکاٹ کر رہے ہیں ۔