LIVE

لاہور: 4 گھروں کی چھتیں گرگئیں،خواتین سمیت 9 افراد زخمی

GEO URDU
October 26, 2016
 

 

لاہور کے علاقے اندرون موچی گیٹ میں4گھروں کی چھتیں گرنےسے4 خواتین سمیت 9افراد زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو حکام کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،محلے دارکہتےہیں کہ چھتیں گرنے سے قبل دھماکے کی آوازبھی سنی گئی۔

اندرون موچی گیٹ کی تنگ وتاریک گلیاں،جہاں رات گئےگارمنٹس کا2منزلہ گودام دھڑام سےآن گراتوساتھ والے3گھروں کی بالائی منزلیں بھی وزن برداشت نہ کرسکیں۔

ریسکیو کےعملےنےملبےکےڈھیرسے4خواتین سمیت 9زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا، امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں، ڈرے اورسہمےمکین بتاتےہیں کہ چھتیں گرنےسےپہلے دھماکابھی سناگیا۔

ملبےسےشیل کا خول ملنےپربم ڈسپوزل اسکواڈبھی طلب کرلیا گیا ۔ریسکیواور پولیس حکام کہتےہیں کہ دھماکاہواکےدباؤ کے باعث بھی ہو سکتا ہے،تاہم مختلف پہلوؤں پر جائزہ لےرہےہیں۔

اندرون لاہورکی تنگ وتاریک گلیوں کےباعث ریسکیو حکام کو امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے،میواسپتال پہنچائےگئے زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے بتایا کہ لاہور میں 4گھروں کی چھتیں بارودی مواد کے دھماکی وجہ سے گریں، ملبے سے مزید 8 دستی بم ملے ہیں۔