LIVE

ہمارے دور میں آئی ٹی ٹاور کی ٹینڈرنگ ہوئی، پرویز الہی

ویب ڈیسک
October 27, 2016
 

 

زاہد حسین ...سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ان کے دور میں آئی ٹی ٹاور کی انٹرنیشنل ٹینڈرنگ ہوئی تھی اور ٹھیکہ چین کی سرکاری کمپنی کو ملا تھا۔

لاہور سے جاری بیان میں چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ چائنہ کنسٹرکشن کمپنی نے آئی ٹی ٹاور کا 70فیصد کام مکمل کر لیا تھا۔ شہباز شریف حکومت نے ٹاور کا منصوبہ بند کر دیا۔

ان کے اس اقدام پر حکومت چین شہباز شریف سے بات کرنے کو تیار نہ تھی۔ شہبازشریف نے معافی مانگی اور 30کروڑ ہرجانہ دے کر کام مکمل کرایا ہے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ہرجانہ سرکاری خزانے سے ادا کیا گیا اور یہ نقصان شہباز شریف کی جیب سے پورا کیا جائے۔04:09:18