LIVE

ہلیری کلنٹن زندگی کے70ویں سال میں

ویب ڈیسک
October 27, 2016
 

 

ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنی زندگی کی انہتربہاریں دیکھ لی ہیں ۔ اپنی صدارتی مہم کے سلسلے میں فلوریڈا جاتے ہوئے طیارے میں موجود ورکرز کے ساتھ ہیلری نے سالگرہ منائی ۔

اس موقعے پر ہیلری نے چاکلیٹ کیک بنوایا تھاجو انہوں نے کاٹنے کے بعد تقسیم بھی کیا اور کہا کہ یہ مزیدار ہے اور چاکلیٹ کے دیوانے اسے ضرور پسند کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مہم کے لئے سخت محنت کر رہی ہیں اور اگلے دو ہفتے ان ریاستوں میں گزاریں گی جہاں مقابلہ سخت ہے، اس موقعے پر خطاب کے دوران کراؤڈ نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی ۔