LIVE

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، وزیراعظم

ویب ڈیسک
October 27, 2016
 

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیاجائےگا ، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

وزیراعظم نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ بھارت حالیہ واقعات کی تحقیقات کرے اورحقائق پاکستان کوفراہم کرے۔