LIVE

کوئٹہ حملے کو پورے ملک پر حملہ تصور کرتا ہوں، سراج الحق

ویب ڈیسک
October 27, 2016
 

 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ پر حملے کو پورے ملک پر حملہ تصور کرتے ہیں، دشمن کی کارروائی اپنی جگہ، افسوس حکومت اور اداروں کی ناکامی پرہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق کا کہناتھا کہ سانحہ کوئٹہ سے متعلق جماعت اسلامی نے سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کو کوئٹہ میں بیٹھ کر دہشت گردی کےمسئلے کاحل نکالنا چاہیے تھا، 30اکتوبر کو لاہور میں جماعت اسلامی کے مارچ میں بلوچستان کےعوام سے اظہاریک جہتی کیاجائےگا۔