یوں تو آپ نے کئی فنکاروں کے تیار کردہ منفرد فن پارے دیکھے ہوں گے، لیکن کچھ ماہر فنکار ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی مہارت کی بنا پر عالمی ریکارڈ ہی توڑ دیتے ہیں۔
چین سے تعلق رکھنے والے Zheng Chunhuiنامی آرٹسٹ نےہزار برس قدیم چینی شہر میں خوشحالی کے منظر سے منسوب پینٹنگ کے لئے 40فٹ درخت کے تنے کی خوبصورتی سے تراش کی اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔
واضح رہے Zheng اس سے قبل بھی کئی منفرد فن پارے تیار کر چکا ہے اور اپنے اس منفرد فن پارے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کا خواہاں ہے۔