LIVE

سندھ حکومت وسیم اختر کے ہاتھ مضبوط کرے، خواجہ اظہار

GEO URDU
November 18, 2016
 

 

ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا کہ ہم بااختیار حکومت سے رشتہ بنانا چاہتے ہیں ، سندھ حکومت وسیم اختر کے ہاتھ مضبوط کرے۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ کراچی ترقی کرے گا تو کریڈٹ وزیراعلی کو ہی جائے گا، جس پر صوبائی وزیر نثار کھوڑو بولےکہ قانون کہ مطابق اختیارات دیں گے۔

سندھ اسمبلی میں میئر کراچی وسیم اختر کی آمد پر حکمراں جماعت نے انہیں خوش آمدید کہا، اس موقع پر نثار کھوڑو اور اسپیکر کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔

صوبے کے سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا کہ وسیم اختر کچھ زيادہ اسمارٹ ہوگئے ہیں ،اسی اسمارٹنس میں کام بھی زیادہ کرپائیں گے۔

اس پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ جیل میں رہنے کےبعد سب اسمارٹ ہوجاتے ہیں اِس کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہاکہ میں آپ کے لیے کچھ نہيں کہہ سکتا ، آغاسراج بولے ،انہوں نے بھی کوشش تو کی تھی ۔