LIVE

کوئٹہ:غیر ملکی کر نسی کے غیر قانونی کاروبار کیخلاف کارروائی

ویب ڈیسک
December 09, 2016
 

سلمان اشر ف ... کوئٹہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے غیر ملکی کر نسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے ۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیرقانونی طور پر فارن کرنسی کا کا روبار کرنے والے افراد کے خلا ف کریک ڈاون کیے جارہے ہیں ۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہےکہ وہ حوالہ یا ہنڈی کے کاروبار کی حوصلہ شکنی کر تے ہیں۔حکومت منی چینجرز کی مشکلات کم کرے تو اس غیرقانونی کام کو مکمل طور پرختم کیا جاسکتا ہے ۔