LIVE

ایران: اونٹوں کو نمبر پلیٹ جاری کرنے کا فیصلہ

OTHERS
December 09, 2016
 

 

ایران میں بڑھتے ٹریفک حادثات کی وجہ سے حکومت نے اونٹوں کیلئے لائسنس نمبر پلیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکیم کے پہلے مرحلے میں تقریباً ایک لاکھ اونٹوں کی پرسنل رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے جبکہ 35؍ ہزار کی رجسٹریشن باقی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیستان بلوچستان صوبے میں اونٹوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن کی وجہ سے سڑکوں پر اکثر حادثات پیش آتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے اس صوبے کی سرحدیں افغانستان اور پاکستان سے ملتی ہیں۔