LIVE

امریکا نے افغان شہریوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں توسیع کردی

ویب ڈیسک
December 10, 2016
 

 

ثمرین حمید ... امریکی کانگریس نے افغان شہریوں کے ویزہ پروگرام میں پندرہ سو ویزوں کی توسیع کردی۔

یہ منظوری افغانستان میں امریکی مشن کے تحت دی گئی ہے، افغان شہریوں کے اسپیشل امیگریشن ویزا پروگرام SIV میں مزید پندرہ سو ویزوں کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔

امریکی امیگریشن کے لیے امریکی مشن کو تیرہ ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔