LIVE

نائیجیریا :2 خود کش دھماکے ،45افراد ہلاک

ویب ڈیسک
December 10, 2016
 

 

تنزیل رحمان ... نائیجیریا کے شمالی علاقے کے ایک بازار میں 2 خود کش بمبار خواتین نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں 45افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ نائیجیرین فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مدا گلی کی مرکزی مارکیٹ میں 2 خود کش بمبار خواتین نے اپنے جسموں سے منسلک دھماکا خیز مواد کو زور دار دھماکے سے اڑا یا ہے۔