LIVE

بلغاریہ: مال بردار ٹرین حادثے کا شکار، 5افراد ہلاک

ویب ڈیسک
December 11, 2016
 

خالد غازی...بلغاریہ میں مال بردار ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ نتیجے میں کم ازکم5 افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے مال بردار ٹرین ملک کے شمال مشرقی گاؤں ہترینو کے قریب پٹری سے اترگئی اور قریبی مکانات اس کی زد میں آگئے۔

حادثے کے باعث کم ازکم 20مکانات منہدم ہوگئے اور5 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 20دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔