LIVE

کراچی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
December 15, 2016
 

 

ذیشان شاہ...کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 11میں تین مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کی کوشش کی ہے۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ڈکیتی ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی گلبرک بشیر بروہی کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 11 میں پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی ہے۔

پولیس کے موقع پر پہنچنے ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

زخمی ملزم سے لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا، تاہم فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔