LIVE

پاکستانی ’چائے والا’ دنیا کے 50 پرکشش افراد میں شامل

ویب ڈیسک
December 16, 2016
 

 

لندن کے جریدے نے ایشیاء کے 50پرکشش ترین افرادکی فہرست جاری کردی، جس میں سوشل میڈیا سے شہرت پانے والا ارشد خان چائے والا بھی شامل ہے۔

ارشد خان چھا گیا، وہ ریتک روشن، سلمان خان، فواد خان کےساتھ پرکشش ترین افرادکی فہرست میں شامل ہے۔

پرکشش افراد کی فہرست میں گلوکار اور ماڈل زین ملک کا نمبر پہلا ہے، ریتک روشن دوسرے نمبر پر، خوبصورت فواد خان کا نمبر تیسرا ہے جبک سلمان خان کا نمبر پانچواں آیا ہے۔