گزشتہ دو پیشیوں سے غیر حاضری کے بعدماڈل ایان علی نے کی ایک بار پھرکچہری واک کی،ماڈل گرل ایان آج عدالت میں بہت دن بعد آئیں لیکن اس بار موسم سرما کے اسٹائل میں آئیں۔
ایان علی اسی اسٹائل کے ساتھ راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پہنچیں، دسمبر کی سردی سے بچنے کیلئے انہوں نے گہرے سبز کوٹ کاانتخاب کیا تھا، جبکہ بلیک پینٹ زیب تن کی تھی۔
ایان نے بلیک شوز پہنے تھے، ہاتھ میں اسٹائلش بیگ تھا، سنہری کھلی زلفوں کے ساتھ ان کے چہرے پر براؤن چشمہ تھا، ان کے آگے آگے کیمروں کی بہار تھی جبکہ پیچھے پیچھے باڈی گارڈز۔