LIVE

جیل میں مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا : رحمان بھولا

ویب ڈیسک
December 29, 2016
 

 

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو جیل بھیج دیا، عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم کو12جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

ملزم رحمان بھولا نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں مجھے الگ سیل میں بند کیا گیا ہے ، مجھ پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا، تاہم مجھے اہل خانہ سے نہیں ملنے دیا جارہا۔

عدالت نے اسے ہدایت دی کہ اہل خانہ سے ملاقات کے لیےمتعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

ملزم رحمان بھولا کو تاخیر سے پیش کرنے پرعدالت نے اظہار برہمی کیا جس پر جیل حکام نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ملزم کو وقت پر پیش کیا جائے گا۔

عدالت نے ملزم کے خلاف سپلیمنٹری چالان جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔