LIVE

ایگزیکٹ اور خانانی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے 2 کمیٹیاں قائم

ویب ڈیسک
January 04, 2017
 

 

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دے دیں ۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں قائم دو نوں کمیٹیاں چار افسران پر مشتمل ہوں گی، کمیٹیوں کے قیام کا مقصد ان دو اہم مقدمات کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانا اور حقائق کی چھان بین ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 2008ءمیں شروع کیے گئے خانانی اینڈ کالیا کیس کی تفتیش سابقہ دورِ حکومت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی اور اس کیس کا سارا ریکارڈ ضائع کر دیا گیا۔

ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل میں تفتیشی افسر کی بیماری کی وجہ سے معاملے کی تفتیش متاثر ہوئی۔