LIVE

کراچی کو ایشیا کا صاف ستھرا شہر بنائیں گے،فاروق ستار

ویب ڈیسک
January 08, 2017
 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو ایشیا کا صاف ستھرا شہر بنائیں گے اور دیر پاامن قائم کریں گے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ عہد کیا ہے مخصوص یوسیز کو ماڈل یوسیز میں تبدیل کردیں گے، آہستہ آہستہ کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔

انہوںنے کہا کہ ہماری طاقت عوام کا اتحاد ہے،نئے سال پر نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جتنے بھی وسائل ہیں اس میں عوام کی خدمت کریں گے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ شہر میں دیر پا امن قائم کریں گے،جس میں عوام کی شمولیت ہوگی۔