LIVE

ایک لیڈر دن میں 1 لاکھ کی کوکین پیتاہے:مشاہداللہ

GEO URDU
January 17, 2017
 

 

شاہی سید کے چرس سے متعلق بیان کی سینیٹ میں آج بھی گونج سنائی دی، سینیٹر مشاہداللہ کہتے ہیں صرف چرس اور شراب نہیں کوکین سے بھی ساکھ خراب ہوتی ہے ، ایک لیڈر تو دن میں ایک لاکھ روپے کی کوکین پی جاتے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کوکین کی ایک رتی 35 ہزار روپے میں ملتی ہے اور ہمارے ایک لیڈر دن میں 3 رتی یعنی 1 لاکھ 5 ہزار کی کوکین پی جاتے ہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جاوید ہاشمی تو عمران خان کا نام لے کر ڈوپ ٹیسٹ کا کہہ چکے ہیں ۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے بھی اے این پی کے سینیٹر شاہی سید سے درویش بننے کا فارمولا مانگ لیا ۔

واضح رہے کہ شاہی سید نے چند روز پہلے چرس کو درویشی نشہ قرار دیا تھا ۔