LIVE

اکنامک گلوبلائزیشن سے نئے مسائل پیدا ہوئے:چینی صدر

GEO URDU
January 17, 2017
 

 

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ اکنامک گلوبلائزیشن سے دنیا میں نئے مسائل پیدا ہوئے ہیں، لیکن دنیا کے تمام مسائل کی وجہ اکنامک گلوبلائزیشن کو قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ڈیووس میں ہونے والے سالانہ عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ گلوبلائزیشن کو مزید پائیدار اور جامع ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے گلوبلائزیشن ادارے ابھی ناپختہ ہیں، انہیں مزید نمائندگی کی ضرورت ہے، گلوبل اکانومی ایک وسیع سمندر ہے اور کوئی اس سے دور نہیں رہ سکتا۔

چینی صدر نے عالمی معاشی بحران کی وجہ زائد منافع کو قرار دیا، چینی صدر شی جن پنگ ڈیووس عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرنے والے پہلے چینی صدر ہیں۔