LIVE

پیرو:وفادار کتے زخمی مالک کے ساتھ اسپتال پہنچ گئے

ویب ڈیسک
January 22, 2017
 

کتے کی وفاداری اور مالک سے محبت کی ایک اور مثال پیرو میںسامنے آئی ہے ۔

پیرو میں گر کر زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے امدادی کارکن پہنچے تو انہوں نے زخمی شخص کے ساتھ دو کتوں کو بھی پایا۔

امدادی کارکنوں نے پالتو کتوں کو مالک سے الگ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے مزاحمت کی۔ مجبوراً امدادی کارکنوں نے کتوں کو مالک کے ساتھ آنے دیا۔

وفادار کتے اسپتال منتقل کرنے کے دوران مسلسل مالک کی حفاظت کرتے رہے اور ایمبولینس میں بھی مالک ساتھ ہی رہے۔