LIVE

صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت نوازیاں شروع

GEO URDU
January 24, 2017
 

نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی اجیت پائے کو فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن ایف سی سی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

ریپبلکن کمشنر اجیت پائی پانچ ارکان کے پینل کی سربراہی کرینگے جو امریکا کا مواصلاتی انفرااسٹرکچر جیسے ٹی وی، فون اور انٹرنیٹ کو کنٹرول کرے گا، اجیت پائی اوباما دور حکومت میں مواصلات کی غیرجانبداری قوانین کے بڑے نقاد رہے ہیں۔

کانگریس اور وائٹ ہاؤس سمیت ایف سی سی میں ریپبلکنز کی اکثریت اوباما دور کی کیبل اور انٹرنیٹ پر پابندیوں کو ختم کرنے میں مددگار ہوگی۔