امریکا کی خاتون اول کی صدر ٹرمپ کو دیکھ کر مسکرانے اور پھر اداس ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی، تقریب حلف برداری میں خاتون اول کے تاثرات گرما گرم موضوع بن گیا ۔
نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری جہاں اور باتوں کی وجہ سے یادگار رہی وہیں خاتون اول ملانیا ٹرمپ کے تاثرات بھی توجہ کا مرکز بن گئے۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں ملانیا کے تاثرات پر تبصرے کیے ۔کسی کے خیال میں ہنستی ہوئی ملانیا کی مسکراہٹ ٹرمپ کے دیکھنے پر غائب ہوئی ، تو کسی نے کہا کہ ملانیا اداس تھیں، کسی نے انہیں سرد تاثرات کا حامل قرار دیا ۔
ملانیا اور ٹرمپ کے تاثرات پر پر ُمزاح تبصرے بھی دیکھنے میں آئے ۔ کسی نے سابق خاتون اول کو دیے گئے کیک کے ڈبے پر سیو ہیلپ می لکھ دیا تو کسی نے ملانیا کوٹرمپ سے بچانے کے ٹویٹ کر ڈالے۔ ایک ٹوئٹ ایسا بھی تھا جس میں لکھا کہ ملانیا اپنے شوہر سے واقعی محبت کرتی ہیں اور تقریب حلف برداری میں بہت خوش تھیں۔