LIVE

بدین: پولیس کا چھاپہ، مردہ جانور کا گوشت برآ مد

OTHERS
January 31, 2017
 

ضلع بدین میں کچھ عرصہ قبل گدھوں کی کھالوں کی برآمدگی کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر مبینہ مردہ جانور کا گوشت بھی برآمد کر لیا ہے۔

ماڈل پولیس اسٹیشن بدین کے ایس ایچ او ابراہیم جتوئی کے مطابق پولیس نے بائی پاس پر سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے شادی لارچ سے آنے والی پک اپ پر چھاپہ مار کر مبینہ مردہ جانور کا گوشت برآمد کر لیا جس کا وزن تقریبا سات من کے لگ بھگ ہے۔

دوران کارروائی گوشت اور پک اپ تحویل میں لیکر طارق محمود نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جس کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے مضر صحت گوشت بدین اور گولارچی میں فراہم کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ضلع بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی کے قریب خانہ بدوشوں کی بستی پہ پولیس نے چھاپہ مارکر گدھوں کی متعدد کھالیں اور سر قبضے میں لئے تھے تاہم ان کے گوشت کا کوئی پتہ نہ چل سکا تھا۔