LIVE

پارلیمنٹیرین کوویزا سے انکار،ناروے کا روس سے احتجاج

AFP
February 01, 2017
 

نارے کی وزارت خارجہ نے روس کے سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا ہے،ناروے نے یہ احتجاج اپنے اراکین پارلیمنٹ کو روسی ویزا دینے سے انکار کے بعد کیا گیا۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے ناروے کے متعدد اراکین پارلیمنٹ کو ویزا دینے سے انکار کیا گیا تھا جس کے جواب میںنارے کی وزارت خارجہ نے روس کے سفیر کو طلب کرکے ویزا کے عدم اجراء پر سخت احتجاج کیا۔