LIVE

سنی دیول، ارشد وارثی’بھیا جی سپرہٹ ‘میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے

GEO URDU
June 29, 2012
 

ممبئی … بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور اداکار ارشد وارثی فلم ”بھیا جی سپرہٹ“ میں اکٹھے جلوہ گر ہوں گے۔ اداکار ارشد وارثی اس سے پہلے اداکار سنجے دت کے ساتھ بطور ساتھی اداکار فلم ”منا بھائی“ کی پوری سیریز میں کام کر چکے ہیں۔ اداکار ارشد وارثی نے کہا کہ وہ اداکار سنی دیول کے ساتھ پہلی فلم کرنے جارہے ہیں۔ انہیں خوشی ہے کہ اُنہیں سنی دیول کے ساتھ کام کا موقع ملا۔ فلم کی ہدایات نیرج پھاٹک دے رہے ہیں۔ فلم کامیڈی اور ایکشن پر مبنی ہوگی۔ فلم کی عکسبندی شروع کی جاچکی ہے۔