LIVE

 برطانیہ،50 سال بعد بھاپ سے چلنے والی ریل گاڑی پھر چل پڑی

ویب ڈیسک
February 15, 2017
 

 

 

 

 

50 سال بعد برطانیہ میں بھاپ سے چلنے والی ریل گاڑی ایک بار پھر بحال کردی گئی ۔سروس جمعرات تک جاری رہے گی ۔ٹکٹ کٹانے والوں کی لائنیں لگ گئیں ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھاپ سے چلنے والے ریل کے انجن کی تیاری پر تیس لاکھ پائونڈ لاگت آئی اور اس میں اٹھارہ سال کا عرصہ لگا ۔ یہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

یہ ریل گاڑی یارکشائر کی حسین وادیوں سے گزری تو دیکھنے والے دم بخود رہ گئے ۔

حکام کے مطابق فی الحال اس سروس کو تین دن کے لیے بحال کیا گیا ہے اور باقاعدہ سروس کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا ۔