LIVE

جلسہ چائنا کٹنگ کرنے والوں کیلئے آخری کیل ہوگا:خواجہ اظہار

ویب ڈیسک
February 16, 2017
 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ 17 فروری کا جلسہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کی چائنا کٹنگ کرنے والوں کے لیے آخری کیل ثابت ہوگا۔

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جس گراؤنڈ میں سیاسی مخالفین جلسہ کریں گے وہاں وہ بھی جلسہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چائنا کی سیاسی پارٹیوں کو ایم کیو ایم کی تقسیم نہ سمجھیں، نقالوں سے ہوشیار رہیں ہماری کوئی دوسری برانچ نہیں ہے۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ اختیارات کا رونا نہ روئیں، وہ اس لئے کہتے ہیں کہ اختیارات ان کے پاس رہیں، ہمارا وزیر اعلیٰ آگیا تو پی پی پی کو گھر جیسا ماحول دیں گے۔