LIVE

سعودی اسٹاک ایکسچینج میں پہلی خاتون چیئر پرسن مقرر

ویب ڈیسک
February 17, 2017
 

سعودی اسٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کار بینک این سی بی کیپٹل کی چیف ایگزیکٹو سارہ السحیمی کو اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی پہلی خاتون چیئر پرسن مقرر کردیا ہے۔

ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ السحیمی کو سعودی اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ نے چیئرپرسن منتخب کر لیا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کے ارکان میں سعودی مرکزی بینک، وزارت خزانہ اور وزارت تجارت کے نمائندے شامل ہیں۔

سارہ السحیمی سعودی عرب میں کسی سرکاری معاشی ادارے کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہیں، وہ سعودی سرمایہ کاری بینک کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر 2014ء میں تعینات کی گئی تھیں، ان کے والد جماز السحیمی 2004ء سے 2006ء تک کیپٹل مارکیٹنگ اتھارٹی کے سربراہ تھے۔