LIVE

امیگریشن پر نیاحکم نامہ زیادہ سخت ہوسکتا ہے، ٹرمپ انتظامیہ

GEO URDU
February 19, 2017
 

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امیگریشن کے حوالے سے نیا حکم نامہ زیادہ سخت ہوسکتا ہے تاہم گرین کارڈ کے حامل افراد کے امریکا داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ۔

دوسری جانب کئی امریکی ریاستوں میں ٹر مپ کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔ نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی صدارت کا علامتی جنازہ نکالا گیا ۔

اس موقع پر مظاہرین نے امریکی صدر کے اقدامات کے خلاف نعرے بھی لگائے۔