LIVE

ہیر کٹنگ سے متاثر بندر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
February 22, 2017
 

نت نئی اور جدید انداز کی ہیر کٹنگ سے متاثر بندر اپنے بال کٹوانے سیلون جا پہنچا جس کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر مختلف آلات کا استعمال کرکے منفرد ہیئر کٹ دیتے ماہر حجاموں کی ویڈیوز نے دھوم مچارکھی ہے جن سے نا صرف شائقین کی ایک بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے بلکہ بندر بھی بال کٹوانے کے شوق میں ہیر سیلون کا رخ کر رہے ہیں۔

ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بال کٹوانے کا شوقین بندر حجام سے جدید ہیئر کٹ لینے میں مصروف ہے۔

مزے سے اپنے بال کٹواتا بندر سوشل میڈیا شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جسے دیکھ کر لوگ خوب محظوظ ہورہے ہیں۔